Qalamkar Website Header Image

ترکی: چیک پوسٹ پر کار بم دھماکے سے دس فوجیوں سمیت 18 ہلاک


ترکی میں حکام کے مطابق ملک کے جنوب مشرقی حصے میں ایک چیک پوسٹ پر کرد جنگجوؤں کے کار بم حملے میں کم از کم دس فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

turk-blastاتوار کو دورک کے مقام پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجیوں نے ایک کار کو چیک کرنے کے لیے روکا۔

ترک حکام کی جانب سے اس حملے کا الزام کرد باغیوں پر عائد کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 26 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دس فوجی شامل ہیں۔

تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ ترکی کئی دہائیوں سے کرد علاقوں میں شورش کا سامنا کر رہا ہے اور اس کو خدشہ ہے کہ ہمسایہ ملک شام میں کردوں کی کامیابیوں سے ترکی میں بھی کرد علیحدگی پسندوں کو تقویت ملے گی۔

ترکی کی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ حملہ صوبہ ہکاری کے قصبے سیمدنلی سے 20 کلومیٹر فاصلے پر قائم ایک فوجی چوکی پر مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر 45 منٹ پر ہوا۔

صوبائی گورنر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پہلے چیک پوسٹ پر تعینات فوجیوں پر فائرنگ کی اور بعد میں منی وین کو دھماکے سے اڑا دیا۔

یہ بھی پڑھئے:  عمران خان نااہلی کیس: سپریم کورٹ نے فوری سماعت سے انکار کر دیا

ترک فوج کی جانب سے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں

ترک وزیراعظم بن یامین یلدرم کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ‘ایک خودکش بمبار نے وین میں لدے پانچ ٹن دھماکہ خیز مواد کو اڑایا۔’

واضح رہے کہ گذشتہ سال ترکی اور کرد باغیوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کے بعد سے کرد جنگجو تنظیم ’پی کے کے‘ نے ترک سکیورٹی فورسز کو متعدد مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب سے ترک فوج کی جانب سے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں سینکڑوں افراد ہو ہلاک چکے ہیں۔

ترک حکومت ’پی کے کے‘ کے مکمل طور پر غیرمسلح ہونے تک ان ساتھ مذاکرات سے انکار کرتی ہے۔

Views All Time
Views All Time
239
Views Today
Views Today
1

حالیہ پوسٹس