
نبی اکرمﷺ کا دل اتنا وسیع اور حوصلہ اتنا بلند تھاکہ سمندروں اور ریگزاروں کی مثا لیں اور تشبیہات اس کے مقابلے انتہائی ہیچ معلوم ہوتی ہیں۔ آپﷺ نے سب کے لیے محبت بانٹی اور تمام عمر بانٹی۔ خود آپﷺ کو بھی محبت ملی لیکن یہ ظہورِ نبوت سے قبل تک کے دور میں جلوہ گر نظر آتی ہے۔جونہی آپﷺ نے نبوت کا اعلان کیا تو جیسے زمانہ یکسر بدل گیا ہو۔ دنیا کا یہ سب سے بڑا انسان بدترین